سالارملت آل ان ون ماڈل پیپر کی آج بیرسٹر اویسی کے ہاتھوں تقسیم
حیدرآباد۔ 27۔دسمبر(پریس نوٹ) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی گورنمنٹ اردو میڈیم اسکولس کو تعلیمی امداد کے سلسلہ میں نقیب ملت بیرسٹراسدالدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین ہفتہ28دسمبر کو10بجے دن
دارالسلام میں شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے اردو میڈیم ایس ایس سی طلبہ میں سالارملت آل ان ون ماڈل پیپر تقسیم کریں گے۔ 87اسکولس کے2ہزار طلبہ کو یہ تعلیمی امداددی جارہی ہے۔ اس تقریب میں جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی کے علاوہ ارکان اسمبلی ‘ ارکان کونسل اور میئر گریٹرحیدرآبادبھی موجود رہیں گے۔